دنیا کا وہ شہر جہاں ایڈز وباءکی طرح پھیلنے لگا، کتنے فیصد لوگوں کو شکار کر ڈالا؟ اعداد وشمار نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کے ہوش اُڑادئیے

دنیا کا وہ شہر جہاں ایڈز وباءکی طرح پھیلنے لگا، کتنے فیصد لوگوں کو شکار کر ...
دنیا کا وہ شہر جہاں ایڈز وباءکی طرح پھیلنے لگا، کتنے فیصد لوگوں کو شکار کر ڈالا؟ اعداد وشمار نے دنیا بھر کے ڈاکٹروں کے ہوش اُڑادئیے

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) ایڈز کی ہلاکت خیز بیماری نے روس کو لپیٹ میں لے لیا ہے اورملک کے چوتھے بڑے شہر میں تو یہ بیماری وباءکی صورت اختیار کر گئی ہے، جہاں محکمہ صحت کے حکام نے اس خوفناک بیماری کے پھیلاﺅ کے پیش نظر ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے ۔

ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ کے مطابق اورال پہاڑیوں میں واقع یکاترین برگ شہر کی کل آبادی میں سے تقریباً 1.8 فیصد ایڈز کے مریض بن چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعدادوشمار سرکاری حکام کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں، جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ ایڈز کے مریضوں کی بہت بڑی تعداد شرمندگی کے خوف سے بیماری کو چھپائے رکھتی ہے اور کبھی بھی ہسپتالوں کا رخ نہیں کرتی۔

’کبھی بھی اپنی آنکھوں کے ساتھ یہ کام نہ کریں، میں نے کیا تو آنکھ ہی باہر آگئی‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات بتادی کہ دنیا کو خوفزدہ کردیا، آپ بھی یہ ایک غلطی کبھی نہ کریں

شہر میں ایڈز کے تشویشناک پھیلاﺅ کا انکشاف گزشتہ روز شعبہ صحت کی نائب سربراہ تاتیانا ساوینووا نے ایک بیان میں کیا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یکاترین برگ شہر میں ایڈز کا پھیلاﺅ حیران کن تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اس انکشاف کے بعد روس کے دیگر شہروں میں ایڈز کے پھیلاﺅ کے بارے میں بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، لیکن تاحال دیگر شہروں کی جانب سے اعدادوشمار سامنے نہیں لائے گئے۔ یکا ترین شہر کی کل آبادی 14لاکھ ہے اور یہ ماسکو، سینٹ پیٹر برگ اور نووسی برگ کے بعد ملک کا چوتھا بڑا شہر ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -