پرویز رشید اور مجھ میں بڑا فرق ،اللہ ان کی مشکلیں آسان کرے ،شیخ رشید کو جب پکڑنا ہوا 10منٹ میں پکڑ لیں گے ،عمران خان اور طاہر القادری غیر ملکی ایجنڈے پر ہیں:سینیٹر مشاہد اللہ خان

پرویز رشید اور مجھ میں بڑا فرق ،اللہ ان کی مشکلیں آسان کرے ،شیخ رشید کو جب ...
پرویز رشید اور مجھ میں بڑا فرق ،اللہ ان کی مشکلیں آسان کرے ،شیخ رشید کو جب پکڑنا ہوا 10منٹ میں پکڑ لیں گے ،عمران خان اور طاہر القادری غیر ملکی ایجنڈے پر ہیں:سینیٹر مشاہد اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ میرے اور پرویز رشید میں بہت فرق ہے ،میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کی مشکلیں آسان کرے ،معاملہ بڑا حساس ہے اور انکوائری بھی ہو رہے اس لئے میں کوئی کمنٹ نہیں کر سکتا ،شیخ رشید نے بھاگنے کا ڈرامہ کیا ،جب ہم نے انہیں پکڑنا ہو ا 10منٹ میں پکڑ لیں گے ، الطاف حسین غدار ہے اس کی پارٹی کو بھی پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،طاہر القادری اور عمران خان غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز ‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ میرے لئے وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی ،میں فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حق میں ہوں اگر میں نے کوئی بات کی ہے تو ان کے بھلے کے لئے کی ہے ،میں مارشل لاء کے خلاف ہوں ،میں یہ سمجھتا ہوں کہ مارشل لاء کبھی بھی فوج کے حق میں بہتر نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کو بلینڈر میں ڈال کر تقسیم کر دیا جائے اور اسے جتنا تقسیم کیا جائے اتنا ہی دیرپا اور بہتر رہتا ہے ،سیاسی جماعتوں کا قصور اس لئے نہیں سمجھتا کہ اس ملک میں کبھی جمہوریت کو پنپنے ہی نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اور ہے ،نواز شریف کبھی بھی پانامہ میں ملوث نہیں رہے ،ہم جن ممالک کی مثالیں دیتے ہیں وہاں جمہوریت کتنے سو سالوں سے چل رہی ہے ،برطانوی وزیر اعظم سے کسی نے تلاشی مانگی ؟یہ اچھل کود صرف پاکستان میں ہی ہو رہی ہے ۔بہت سارے ممالک ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان اکنامک پاور بنے ،چین کے اپنے بھی مفاد بھی ہوں گے ،لیکن ایک ہزار ارب ڈالر کی ٹریڈ ہونی ہے ،اس کو کون ٹھنڈے پیٹوں ہضم کرے گا ،ان کے ایجنٹ بھی ملک میں متحرک ہیں ۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ طاہر القادری نے کینیڈا کی وفاداری کا حلف اٹھایا ہوا ہے ،پہلے وہ انہیں اشارہ کرتے تھے کہ جاؤ جا کے پڑ جاؤ ،طاہر القادری،الطاف حسین اور براہمداغ بگٹی میں کوئی فرق نہیں ہے ،ہماری حکومت سوا تین سال سے ہے ،عمران فاروق کیس میں بندے پہلے پکڑے گئے تھے ،ہمارے ملک میں ہر چور اچکا شور ڈالتا ہے کہ پکڑ لو ،الطاف حسین پکڑا گیا ہے ؟اس کے گھر سے لاکھوں پاؤنڈ برآمد ہوئے پھر بھی پکڑا نہیں گیا ؟عمران خان سمیت سب پکڑے گئے ہیں ،الطاف حسین غدار ہے اس کی پارٹی کو بھی پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ،آج تک عمران خان نے آج تک سچ نہیں بولا ،وہ کوئی بھی بات کرتے وقت ہوش میں نہیں ہوتا ،جب کوئی سٹیٹ کو چیلنج کرے تو حکومت حرکت میں آتی ہے ۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور عمران خان کا ایجنڈا ایک ہے ،یہ دونوں اور ان کے آقا پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ،یہ سی پیک کو بھی ’’پیک ‘‘ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی بہادری اور ان کو مکمل جانتا ہوں ،جب وہ بھاگتے پھر رہے تھے کسی نے ان کے پیچھے کسی نے ایک پولیس والا بھی دیکھا ہے ؟اگر پولیس شیخ رشید کو ڈھونڈ رہی ہوتی تو انہیں پکڑنا کون سا مشکل کام تھا ،یہ سب بزدل ہیں ،شیخ رشید نے بھاگنے کا ڈرامہ کیا اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بھاگنے سے وہ ہیرو بن گئے ہیں ،جب ہم نے انہیں پکڑنا ہو ا 10منٹ میں پکڑ لیں گے ۔

مزید :

قومی -