عراق کی سرحد پر فوج کی تعیناتی اپنی حفاظت کے لیے کی ہے، ترکی

عراق کی سرحد پر فوج کی تعیناتی اپنی حفاظت کے لیے کی ہے، ترکی

  

استنبول(این این آئی)ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قرطولمس نے واضح کیا ہے کہ عراق کی سرحد کے ساتھ فوج کی تعیناتی حفظ ماتقدم کے طور پر ہے،یہ کسی خطرے کے لیے نہیں۔عراقی حکومت کشیدگی کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کرے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قرطولمس نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حیدر العبادی کے الفاظ کا احترام کرتا ہوں لیکن انھیں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بیانات دینے چاہییں۔انھوں نے کہا کہ ہم ترکی کی سرحد پار سے لاحق خطرات سے تحفظ کے لیے اقدامات پر مجبور ہیں لیکن اس اقدام کو کسی خطرے کے بجائے حفظ ماتقدم کے طور پر لیا جائے۔

مزید :

عالمی منظر -