موصل میں گھمسان کا رن،داعش کے سربراہ البغدادی کی جھڑ پ میں زخمی ہو نے کی اطلا عات

موصل میں گھمسان کا رن،داعش کے سربراہ البغدادی کی جھڑ پ میں زخمی ہو نے کی اطلا ...

  

موصل(آن لائن)عراق میں شمالی شہر موصل کو داعش سے آزا د کرانے کے لئے گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ سرکاری فورسز نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے داعش کے سربراہ البغدادی کو گھیرے میں لے لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق موصل سے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروانے کے لیے پیش قدمی کرنے والی سرکاری فورسز مرکزی محاذ پر بغیر کسی جانی نقصان کے دشمن کی ابتدائی صفیں عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔عراقی فوج کے ترجمان صباح النعمان کا غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کارروائی میں دولت اسلامیہ کے بہت سارے جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ عراقی فوج کو جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا ہے۔ ترجمان کے مطابق عراقی افواج نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ عسکریت پسندوں نے ہزاروں شہریوں کو انسانی ڈھال بنایا ہواہے اور شہر چھوڑنے والوں پر فائرنگ کی جاتی ہے اور گولے پھینکے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق البغدادی زخمی ہیں اور کسی کی مدد کے سوا چل بھی نہیں سکتا۔

مزید :

عالمی منظر -