پاناما لیکس کے معاملے پر عدلیہ کا امتحان شروع ہو گیا ، یاسین گھمن

پاناما لیکس کے معاملے پر عدلیہ کا امتحان شروع ہو گیا ، یاسین گھمن

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر عدلیہ کا امتحان شروع ہو گیا ہے۔ عدالتی کمیشن نے میرٹ پر فیصلہ کیا تو نواز شریف بچ نہیں سکیں گے۔ شریف خاندان کا احتساب شروع ہونا خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یاسین گھمن کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے بااختیار اور خود مختار بنا کر ہی کرپشن کا ناسور ختم ہو سکتا ہے۔صوبوں کے درمیان نفرتیں پروان چڑھانیوالے حکومتی اقدامات قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا ایک صوبے کی سرحد کاٹ کر دنیا کوکیا پیغام دیا گیا ہے۔ شریف خاندان کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہواہے۔ عمران خان نے عدالت کا فیصلہ تسلی کر کے عظمت کا ثبوت دیا ہے کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار ہوا ہے۔ امید ہے عدلیہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ حکومت کے نفرت آمیز اقدامات نے فیڈریشن کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -