حکومتوں کے فیصلے سڑکو ں پر کبھی فیصلے نہیں ہوتے، شہزادبٹ

حکومتوں کے فیصلے سڑکو ں پر کبھی فیصلے نہیں ہوتے، شہزادبٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے رہنما شہزاد بٹ نے کہا سڑکو ں پر کبھی فیصلے نہیں ہوتے۔ ہمیشہ جمہوریت کے فیصلے پارلیمنٹ اور آئینی اداروں میں ہوتے ہیں۔ عمران خان ہاری ہوئی ٹیم ہے۔ دھرنا سیاست نے پہلے بھی ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔ اب عوام نے ان کے تمام حربے مسترد کردیے ہیں۔ شہزاد بٹ نے کہا اس وقت دھرنا کی سیاست کی نہیں اور عمران خان شور شرابے کا کھیل ختم کرکے مثبت سیاست کرنے پر توجہ دیں۔ گالی گلوچ کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا۔ ڈیڑھ سال مزید انتظار کریں اور الیکشن کے لیے زیادہ توجہ دیں۔ عمران خان کا دس لاکھ کا مجمع اکٹھا کر نے کا دعوٰی غلط نکلا وہ تو دس ہزار لوگ بھی اکٹھے نہ کرسکا۔ عمران خان انتشار والی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ جلد عارضی بحران ختم ہوجائیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -