روس کا شامی شہر حلب میں جنگ بندی میں جمعہ کی شام تک توسیع کا اعلان

روس کا شامی شہر حلب میں جنگ بندی میں جمعہ کی شام تک توسیع کا اعلان

  

ماسکو (اے پی پی) روس کی فوج نے شمالی شام کے شہر حلب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں 24گھنٹوں کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز یہ اعلان روسی صدر ولادیمر پوتن کے حکم پر کیا گیا ہے۔روسی اسٹاف کمیٹی کے سربراہ ویلری گیراسیموف کے ایک بیان کے مطابق " حلب میں 4 نومبر بروز جمعہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل روسی ایوان صدر کے ترجمان نے کہا تھا کہ حلب پر روسی اور شامی حکومت کے فضائی حملوں کو عارضی طور پر روکے جانے کا سلسلہ ابھی نافذ العمل ہے۔ تاہم اگر شہر میں شامی اپوزیشن گروپوں نے اپنے حملے جاری رکھے تو یہ وقفہ باقی نہ رہ سکے گا۔

مزید :

عالمی منظر -