بہتر تعلیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل ضروری ہے، سید ذیشان حیدر

بہتر تعلیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل ضروری ہے، سید ذیشان حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہور و معروف شخصیت ور ماہر امور نوجوانان سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم میں بہتری لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ دور کے تقاضوں کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔جدید گیجٹس کو اپنا کرطلبا و طالبات کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ نئی نسل انتہائی با صلاحیت اور ذہین ہے اور یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا کہ طلبا وہ محنت، لگن اور شوق سے تعلیم حاصل کریں۔ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔ تعلیم کے شعبہ میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔ ہمیں مثبت سرگرمیوں سے نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -