دنیا کے غمگین ترین ممالک: عراق پہلے اور ایران دوسرے نمبر پر آ گئے

دنیا کے غمگین ترین ممالک: عراق پہلے اور ایران دوسرے نمبر پر آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(آن لائن)دنیا کے غمگین ترین ممالک میں عراق پہلے اور ایران دوسرے نمبر پر آگیا ہے ایرانی ذمے داران نے یہ انکشاف کیا ہے کہ 90% ایرانی عوام ورزش نہیں کرتے اور ان کا ملک عراق کے بعد دنیا کا غمگین ترین ملک شمار کیا جاتا ہے۔ایرانی وزارت صحت کے ذمے دار نے کانفرنس کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ ایران میں 50% اموات ناقص غذا کی وجہ سے ہوتی ہیں۔دوسری جانب سربراہ حسن موسوی کا کہنا ہے کہ ایران دنیا بھر کے ممالک میں عراق کے بعد دوسرا غمگین ترین ملک ہے ۔سماجی زندگی سے متعلق عالمی اعداد و شمار کے مطابق ان کا ملک خوش ممالک میں شمار نہیں ہوتا اور عالمی سروے میں شامل 185 ممالک میں اس کا 105 واں نمبر ہے۔ موسوی کے مطابق ایران میں نفسیاتی مسائل کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت تہران کے بعض علاقوں میں تو یہ تناسب 80% ہے جو کہ بحرانی صورت حال کی جانب واضح اشارہ ہے۔موسوی نے ان اعداد و شمار کے ذرائع کا حوالہ نہیں دیا تاہم اس سے قبل امریکی ادارے کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں دنیا کے غمگین ترین ممالک کی فہرست جاری کی تھی جس میں عراق پہلے اور ایران دوسرے نمبر پر تھا۔

مزید :

عالمی منظر -