ہیروں کے بھارتی تاجرکا ملازمین کو 1260گاڑیوں اور 400 مکانات کے تحفے

ہیروں کے بھارتی تاجرکا ملازمین کو 1260گاڑیوں اور 400 مکانات کے تحفے

  

سورت (اے پی پی) بھارت میں ہیرے کے کاروبار سے منسلک کمپنی کے مالک ساوجی ڈھولکیا نے اپنے ملازمین میں ایک ہزار 260 گاڑیاں اور 400 مکانات تقسیم کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر سورت میں ہیروں کے کاروبار سے وابستہ معروف تاجر ساوجی ڈھولکیا نے دیوالی کے موقع پر بہتر کارکردگی دکھانے والے اپنے ملازمین کے لیئے بیش بہا تحائف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ساوجی ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر وہ خوشیوں میں اپنے ملازمین اور کاریگروں کو بھی شریک کرنا چاہتے ہیں جن کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر ہیں ،اس لیے انہوں نے اس سال بہتر کارکردگی دکھانے والے ایک ہزار 260 گاڑیاں اور چار سو مکانات تحفے کے طور پر دیے ہیں۔واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ ساؤجی نے اپنے ملازمین میں اتنے قیمتی تحفے تقسیم کئے بلکہ گزشتہ سال بھی انہوں نے اپنے ملازمین میں 491 گاڑیاں اور 200 فلیٹ تقسیم کیے تھے۔

2015 میں انہوں نے اپنے ملازمین پر تحائف کی مد میں 80 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کیئے جب کہ 2012 میں بھی انہوں نے اپنے ملازمین میں 72 کاریں تقسیم کی تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -