والدین کا ملازمت کے لیے باہر رہنا بچوں میں موٹاپے کی وجہ

والدین کا ملازمت کے لیے باہر رہنا بچوں میں موٹاپے کی وجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) صحت سے متعلق ایک جدید مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ باپ اور ماں دونوں کی گھر سے باہر ملازمت بچوں میں موٹاپے کی بیماری کا سبب بنتی ہے۔ والدین کا طویل اوقات کے لیے گھر سے غائب رہنا اس کا نتیجہ بچوں میں خطرناک موٹاپے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ ادھر دنیا کے بہت سے ممالک میں حکام بچوں میں موٹاپے کے مسائل کو حل کرنے اور اس سے پیدا ہونے والے امراض کے علاج کے لیے بھاری رقوم خرچ کر رہے ہیں۔ڈنمارک کے محققین کے مطابق جن بچوں کے باپ اور مائیں گھر سے باہر ملازمت میں مصروف ہوتے ہیں وہ نیند کی کمی ، سستی اور ورزش کی کمی کے علاوہ گھر میں بنے ہوئے صحت بخش کھانوں کی عدم دستیابی کے مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔ یہ تمام تر عوامل ان بچوں میں موٹاپے کے اضافے کا سبب بنتے ہیں۔برطانوی اخبار "ڈیلی مرر" نے کوپن ہیگن میں ڈاکٹر ون جوزڈز کے حوالے سے بتایا ہے کہ والدین کی گھر سے باہر ملازمت کا بچوں میں موٹاپے کے ساتھ تعلق دنیا کے بہت سے ممالک میں سامنے آیا ہے جن میں امریکا اور برطانیہ شامل ہیں۔ یہ تعلق 5 سے 10 برس کے درمیان عمر کے بچوں میں زیادہ مضبوط اور گہرا ہوتا ہے۔ اس لیے کہ ماں باپ کے گھر میں نہ ہونے کی صورت میں وہ اس حوالے سے زیادہ مختار ہوتے ہیں کہ کیا کھائیں اور کیا چھوڑ دیں۔

مزید :

عالمی منظر -