افغانستان کی پاکستان میں اپنے سفیر کو شربت گلا کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

افغانستان کی پاکستان میں اپنے سفیر کو شربت گلا کی رہائی کے لیے اقدامات ...

  

کابل(این این آئی)افغان صدارتی محل نے پاکستان میں گرفتارافغان خاتون شربت گل کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بے گناہ ہیں ،میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہاگیا کہ شربت گلا اپنے گھر کی واحد کفیل ہے اور اسے ہیپیٹائٹس کی بیماری بھی لاحق ہے،دنیا بھر میں پہچانے جانے والی شربت گلا کی حراست پر افغان عوام کو بہت دکھ پہنچا ہے اور اس سے پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات کو بھی نقصان پہنچے گا۔بیان میں افغان سفیر کو بھی پاکستانی حکام سے رابطے رکھنے کی ہدایت اورشربت گلا کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -