حلب چھوڑنے کا روسی مطالبہ نہیں مانیں گے، شامی باغی

حلب چھوڑنے کا روسی مطالبہ نہیں مانیں گے، شامی باغی

  

دمشق (اے پی پی) شامی باغیوں نے روس کاجمعہ کی شام تک حلب چھوڑنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی باغیوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ حلب کو چھوڑ کر چلے جائیں یا اپنے ہتھیار پھینک دیں۔واضح رہے کہ روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ حلب کے مشرق میں موجود عام شہریوں اور باغیوں کو محفوظ انخلاء کی اجازت دی جائے گی اور حلب پر فضائی بمباری نہ کرنے کے معاہدے میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -