سیاسی تصفیہ رواں سال کے آخر تک ممکن ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

سیاسی تصفیہ رواں سال کے آخر تک ممکن ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

  

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے امور قبرص کے خصوصی نمائندے ایسپین بارتھ آئیڈ نے کہا ہے کہ قبرص مذاکرات کے نتیجے میں سیاسی تصفیہ سال رواں کے آخر تک ممکن ہو سکتا ہے۔ آئیڈ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ اس سلسلے میں پیش رفت آخری مراحل میں ہے اور لگتا ہے کہ جزیرے میں دو ریاستی وفاق کا عمل جلد ہی پورا ہو سکے گا۔ اس اثنا میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی اکینجی اور جنوبی قبرصی لیڈر نیکوس اناستاسیادیس کے درمیان 7 سے 11 نومبر کے درمیان سویٹزر لینڈ میں مذاکرات ہوں گے جس میں سیکریٹری جنرل بان کی مون کی بھی شرکت متوقع ہے۔

مزید :

عالمی منظر -