رنکو الیون اور روڈی پورٹ ٹیگرز کے مابین کھیلا گیا

رنکو الیون اور روڈی پورٹ ٹیگرز کے مابین کھیلا گیا

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) روڈی پورٹ سٹیڈیم میں ایک شاندار چیلنج کرکٹ میچ کھیلا گیا جو کہ رنکو الیون اور روڈی پورٹ ٹیگرز کے مابین کھیلا گیا روڈی پورٹ ٹائیگر ز نے پہلے کھیلتے ہوئے10اوورز میں92رنز بنائے رنکو الیون کے کھلاڑیوں نے بیٹسمیوں نے جب رنز اگلنا شروع کئے تو روڈی پورٹ ٹائیگرز کا کوئی باؤلر بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا جسکی وجہ سے رنکو الیون نے بڑی آسانی سے روڈی پورٹ ٹائیگرز کو بھگادیااور میچ جیت لیا رنکو الیون کی جانب سے غلام رسول،جمیل حسین،اظہر رسول،اصغر علی،سردار رنکو،شعبان چوہان،وقاص رانجھا،ارشد علی،طارق محمود،شیخ عامر اور شکیل کھیلے،میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید :

عالمی منظر -