رواں سال افغانستان میں صحافیوں کیلئے سب سے خونریز سال ثابت

رواں سال افغانستان میں صحافیوں کیلئے سب سے خونریز سال ثابت

  

کابل (اے پی پی) رواں سال افغانستان میں صحافیوں کے لیے سب سے خونریز سال ثابت ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صحافیوں کی حفاظت سے متعلق کمیٹی اے جے ایس سی کے سربراہ نجیب شریفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال رواں سال اب تک وہاں گیارہ صحافیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جو اب تک کسی بھی سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ کمیٹی کے مطابق افغانستان میں گزشتہ 16 برسوں کے دوران تقریباً 60 صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم ان میں سے کسی ایک ہلاکت کی بھی تحقیقات نہیں کروائی گئیں۔ کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں کچھ اقدامات اٹھائے۔

مزید :

عالمی منظر -