فرانسیسی موٹرساز کمپنی رینالٹ پاکستان میں اسمگلنگ پلانٹ لگانے پر رضا مند

فرانسیسی موٹرساز کمپنی رینالٹ پاکستان میں اسمگلنگ پلانٹ لگانے پر رضا مند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) فرانس کی موٹر ساز کمپنی رینالٹ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ، کمپنی 2018سے پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے کاکام شروع کر دے گی ۔سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر ملک میں آٹو سیکٹر کے فروغ کیلئے بننے والی نئی آٹو پالیسی کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں اس سلسلے میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیرمین مفتاح اسماعیل نے ملک میں آٹو سیکٹر میں کام کرنے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی اسی طرح وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہمی میں ایک وفد نے فرانس کی مشہور آٹو کمپنی رینالٹ کے سربراہوں سے ملاقات کیں اور انہیں پاکستان میں آٹو سیکٹر میں دی جانے والی سہولیات سے اگاہ کیا جس کے بعدرینالٹ نے پاکستان میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کے مطابق کمپنی 2018تک پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری کا کام شروع کر دے گی ۔

مزید :

کامرس -