جاپانی میئر کا کراچی چیمبر کا دورہ

جاپانی میئر کا کراچی چیمبر کا دورہ

  

کراچی ( آن لائن ) پاکستان میں امن مشرق بعید تک پہنچنے لگے، جاپانی میئر پرامن پاکستان دیکھنے پاکستان پہنچ گئے۔ کراچی چیمبرکا دورہ ، لاہور اور اسلام آباد بھی جائیں گے۔جاپان کے شہر کی بی چو کے میئر پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، اپنے دورے کے پہلے روز کراچی چیمبر پہنچے اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آنے سے خائف تھے لیکن کراچی میں ملنے والی محبتوں نے انکی سوچ بدل دی ہے۔انہوں نے پاکستانی تاجروں کو حلال شعبے میں تجارتی تعلقات بڑھانے کی دعوت دی۔بعد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ واپس جا کر جاپانی ہم وطنوں کو کہیں گے کہ سنی سنائی باتوں پریقین نہ کرنے پاکستان کے بارے میں اپنی رائے وہاں جاکر بنائیں۔

مزید :

کامرس -