سیمنٹ تیار کرنے والے کارخانوں اور کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی طلب میں اضافہ

سیمنٹ تیار کرنے والے کارخانوں اور کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی طلب میں ...

  

اسلام آباد( آن لائن ) سیمنٹ تیار کرنے والے کارخانوں اور کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کی طلب میں اضافہ کے باعث آئندہ پانچ سال کے دوران کوئلے کی ملکی درآمدات 15 ملین ٹن سالانہ تک بڑھنے کی توقع ہے۔ اس وقت پاکستان سالانہ 5 ملین ٹن کوئلہ درآمد کرتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت آنے والے سالوں کے دوران سیمنٹ اور بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور اس میگا پراجیکٹ سے مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوئلے کی درآمد میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل ( پی آئی بی ٹی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شارق صدیقی نے کہا ہے کہ کوئلے کی طلب اور درآمد میں اضافہ کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -