میپکو ‘ زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 16 کروڑ کی ریکوری

میپکو ‘ زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 16 کروڑ کی ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر )میپکو ملتان سرکل نے زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 16کروڑ روپے کی ریکوری کرلی‘ زرعی ٹیوب ویل مالکان کے بلوں کا تنازع عرصہ دراز سے چلا آرہا تھا ‘ اس سلسلے میں میپکو انتظامیہ نے زرعی ٹیوب ویل صارفین کے بل ریوائز کرکے اقساط بنا دیں اور بلوں کی ادائیگی کی (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
آخری تاریخ 28نومبر سے بڑھا کر 31نومبر کر دی ‘ اس پر بڑی تعداد میں زرعی ٹیوب ویل صارفین نے بل جمع کرادئیے‘معلوم ہوا ہے کہ میپکو ملتان سرکل نے زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 16کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ہے ۔