ہندوستان بارہا سفارتی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوچکا ہے‘ اقتدار حسین نقوی

ہندوستان بارہا سفارتی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوچکا ہے‘ اقتدار حسین نقوی

  

ملتان (سٹی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بھارتی ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کے پاکستان کے اندر تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان بارہا سفارتی آداب کی سنگین خلاف (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

ورزیوں کا مرتکب ہو چکا ہے۔وطن عزیز میں ہونے والی دہشت گردی کے مختلف واقعات میں بھارتی سفیروں کا براہ راست ملوث ہونا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔بھارت وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے جس نے ہمیشہ ہمیں نقصان پہنچایا اور عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کرنے کے لیے بے جا پروپیگنڈہ کیا۔ان خیالات کا اظہار اُنہو ں نے ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں علی اکبر کاظمی، وجاہت علی رضوی،سید شعبان علی جعفری اور دیگر شامل تھے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیوکے معاملے پر بھی حکمرانوں نے ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھنے کی بجائے انڈیا سے دوستی کا حق ادا کیادریں اثنا علامہ اقتدار نقوی نے بلوچستان کے علاقے گڈانی میں ناکارہ جہاز کے اندر آگ لگانے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ پر تاحال قابو نہ پایا جانا متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے بلوچستا ن اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آگ پر فوری قابو پانے کے لیے جدید مشینری اور ہیلی کاپٹرز اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہ برتی جائے تا کہ مزید جانی نقصان کے خدشات کو کم کیا جا سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -