واپڈا ٹاؤن فیز تھری سکینڈل میں ملوث ملزم کی پلی بارگین کیلئے درخواست

واپڈا ٹاؤن فیز تھری سکینڈل میں ملوث ملزم کی پلی بارگین کیلئے درخواست

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ملزم حبیب الرحمان سابقہ ممبر مینجمنٹ کمیٹی واپڈہ کو آپریٹو سوسائٹی نے پلی بارگین کے لئے درخواست دی تھی جو کہ احتساب عدالت نے قبول کر لی ہے۔ ملزم کو 27-10-2016 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم حبیب الرحمان بھاری کمیشن کی مد (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

میں غیرقانونی فائلز جاری کرنے میں ملوث تھا۔ دوسرے گرفتار ساتھی ملزمان نے بھی پلی بارگین کے لئے درخواستیں دی ہوئی ہیں جو کہ زیر غور ہیں۔ ان ملزمان نے اپنا جرم قبول کیا ہے کہ وہ سرمایہ کاروں سے کمیشن لے کر واپڈہ ٹاون فیز III کے پلاٹوں غیر قانونی تقسیم میں ملوث ہیں۔ ایک اور گرفتار ملزم اللہ دتہ کو احتساب عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے۔ ملزم اللہ دتہ واپڈہ ٹاون میں لاکھوں کی کرپشن میں ملوث ہے۔ اسی کیس میں پہلے ہی سات ملزمان 177 ملین کی پلی بارگین کر چکے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان نے کہا ہے کہ نیب ملتان کرپشن کے خلاف چئیرمین نیب کی زیرہ ٹالرنس پالیسی پر سختی عملدرآمد ہے۔ کرپشن میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -