جنوبی پنجاب سے 4 جج فوری لیے جائیں‘ صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان

جنوبی پنجاب سے 4 جج فوری لیے جائیں‘ صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کی طرف سے ہمیں کرائی گئی یقین دہانیوں پر فی الفور عمل کیا جائے اور جنوبی پنجاب سے کم از کم 4جج لئے جائیں تاکہ اس خطہ کی محرومیوں میں کمی آسکے اسی طرح ہم یہ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کہنے پر حق بجانب ہیں کہ اس خطہ کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے جس کے لئے تحریک شروع کر دی گئی ہے جلد ہی آل پارٹیز لائرز،آل سیاسی پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائیں گی اور پھر ایک بھرپور جنوبی پنجاب کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔اجلاس سے سابق صدرہائیکورٹ بار سید اطہر شاہ بخاری،ممبر پنجاب بارکونسل رانا عارف کمال نون،طاہربخاری،حافظ اللہ دتہ کاشف،غلام مصطفیٰ چوہان،نشید عارف گوندل،رفیع رضا،راؤ امجد اور نزاکت بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج علیحدہ صوبہ نہ بنایا گیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ہم نے علیحدہ صوبہ اور علیحدہ ہائیکورٹ کے لئے لڑنے مرنے کے لئے دو ٹوک فیصلہ کر لیا ہے اب ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے دریں اثناء گزشتہ روز مکمل عدالتی بائیکاٹ بھی کیا گیا اوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

عظیم الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -