کلیریکل غلطی کیوجہ سے رہا نہ ہو سکنے والے قیدی کے فیصلے سے قبل فوت ہو جانے پر درخواست داخل دفتر کرنے کا حکم

کلیریکل غلطی کیوجہ سے رہا نہ ہو سکنے والے قیدی کے فیصلے سے قبل فوت ہو جانے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کلیریکل غلطی کی وجہ سے رہانہ ہوسکنے والاقیدی کے فیصلے سے قبل فوت ہوجانے پر (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
درخواست داخل دفتر کرنے کاحکم دیاہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی علی پور میں 24 ستمبر 2005ء کو2 ملزموں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیاگیا جس کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج علی پورنے 27 مئی 2006ء کو ملزم محمد اسلم کو سزائے موت اورملزم نذرحسین سیال کوعمرقید سزا کاحکم دیاجس کے خلاف ہائیکورٹ ملتان بینچ میں اپیل دائر کی گئی توجسٹس وقارحسن میراورجسٹس حسن رضاپاشا پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے ملزم محمد اسلم کی سزائے موت عمرقید میں تبدیل کرنے جبکہ ملزم نذرحسین سیال کو بری کرنے کا حکم دیا بعدازاں مذکورہ فیصلہ تحریری شکل میں جیل پہنچا تو اس میں کلریکل غلطی کی وجہ سے ملزم نذرحسین سیال کانام شامل نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ رہانہیں سکا اور ملزم محمد اسلم بعدازاں اپنی سزاپور ی کرنے کے بعد رہاہوگیا جبکہ بری ہونے والے ملزم نذرحسین سیال کی جانب سے سپریم کورٹ اور ہائیکور ٹ میں درخواستیں دائر کیں اس ضمن میں گزشتہ روز مقدمہ سماعت کے لئے پیش ہواتو ملزم کے کونسل رمضان خالد جوئیہ نے عدالت کو بتایاکہ مذکورہ ملزم 15 ستمبر 2016 ء کو نیو سنٹرل جیل میں فوت ہوچکاہے اس لئے درخواست کی مزید پیروی نہیں کرناچاہتے ہیں اور درخواست واپس لیتے ہیں جس پر درخواست داخل دفتر کردی گئی ہے۔