دھرنا سیاست کلین بولڈ اور خطرے میں پڑ چکی ہے‘ سردار رئیس محبوب

دھرنا سیاست کلین بولڈ اور خطرے میں پڑ چکی ہے‘ سردار رئیس محبوب

  

صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد خاں نے کہاہے کہ عمران خان کے پش اپ پس ڈاؤن ہوگئے ہیں، دھرنا کلین بولڈ او رسیاست خطرے میں پڑ چکی ہے اب تو شیخ رشید بھی عمران کی سیاست پر تنقید کر رہے ہیں اورخود ان کے اپنے کارکن (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

عمران خان کے فیصلوں پر حیران ہیں۔انہو ں نے کہاکہ اگر عمران خان کی تلاشی ہوئی تو چندے سے دوبئی میں کاروبار، پہلی آف شور کمپنی ، پلے بوائے کے کارنامے اور ڈی این اے کا فنڈا سامنے آئے گا۔انہوں نے کہاکہ پانچ منٹ کے لئے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے لئے ترسنے والے عمران خان دوسروں پر الزامات لگاتے نہیں تھکتے۔ وہ بتائیں کہ وہ کس لئے بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے لئے اصرار کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو سڑکوں پر چھوڑ کر خود بنی گالہ میں چھپے رہے اور شیخ رشید کے بار بار کہنے پر بھی بنی گالہ سے باہر نہ نکلے۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کو پولیس نے گرفتار ہی نہیں کرنا تھاوہ تو خود ہی گلیوں میں بھاگتے رہے۔ جب انہوں نے خطاب کیا تو کوئی ان کا خطاب سننے ہی نہیںآیا۔البتہ پی ٹی آئی کے چند کارکن وہاں ضرور موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما چھپ کر بنی گلا بیٹھے رہے تاکہ اپنے حلقوں سے انہیں کارکن نہ لانے پڑیں اور ٹی وی ٹاک شوز میں دھرنا دھرنا پکارتے رہے۔

سردار رئیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -