سینئر اداکارہ ستارہ اعوان ارباب اختیار کی عدم توجہی اور بے حسی کا شکار

سینئر اداکارہ ستارہ اعوان ارباب اختیار کی عدم توجہی اور بے حسی کا شکار
 سینئر اداکارہ ستارہ اعوان ارباب اختیار کی عدم توجہی اور بے حسی کا شکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ، سٹیج، اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ ستارہ اعوان ارباب اختیار کی عدم توجہی اور بے حسی کا شکار ،22سالہ فنی کیریئر میں 27فلموں ،سینکڑوں اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ستارہ اعوان آج آنکھوں کے عارضے سمیت متعدد دیگر مسائل کا شکار ہیں،طویل علاج کے بعد بھی ان کی بینائی مسلسل اپنا وجود کھوتی جارہی ہے،ستارہ اعوان نے بتایا کہ پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز1994میں کیا تھا۔ خوش قسمتی سے نامور ڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ٹیلی تھیٹرز ، سرائیکی اور پنجابی کی مشہور ڈرامہ سیریلز امبر ماریہ،کچھڑی اور چن پراگ سمیت متعددڈراموں میں بھی کام کیا،نامور سٹیج پروڈیوسرز سی ایم منیر کے ڈرامے ’’رولا داج دا‘‘،مرزارشید اختر کا ’’یہ دولہا کس کا ہے‘‘ کے علاوہ ایم شریف کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا۔ ستارہ نے بتایا کہ انہوں نے 2002تک سٹیج پر کافی مصروف وقت گزارا ،بعد ازاں اسٹیج پرفیملی انٹرٹینمنٹ کے ختم ہونے اور ولگریٹی کے آغاز پر ہی سٹیج کو خیر باد کہہ کر فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔

،اتھرا گجر،غنڈا ٹیکس،ہمایوں گجر ، سسی پنوں ،بلو گھنٹا گھریا،شکاری حسینہ جیسی اردووپنجابی فلموں میں مختلف کردارنبھائے ، انہوں نے کہا کہ بیماری اور آنکھوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد سے شوبز سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہوئی ہوں ، لاچارگی اور مجبوری کی ان گھڑیوں میں پر امید ہوں کہ ان کے مسائل کے حل اور مستقل علاج کے لئے حکومت وقت ان کی داد رسی کرے گی۔

مزید :

کلچر -