پاکستان میں بھارتی سفارتخانہ جاسوسوں کا گڑھ بن چکاہے‘ میاں مقصود احمد

پاکستان میں بھارتی سفارتخانہ جاسوسوں کا گڑھ بن چکاہے‘ میاں مقصود احمد

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ بھارت پاکستان کاازلی دشمن ہے۔کراچی، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ دہشتگردی کی کاروائیاں کررہی ہے۔اس کا ثبوت یہ ہے کہ اب آئے روزپاکستان میں انڈین ایجنٹ کل بھوشن یادیو(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کے انکشافات پربھارتی سفارتکارپکڑے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کل بھوشن یادیو کے بعد بھارت کا ایک اور بڑاجاسوس نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس میں ہندوستان کے سفارتکار ملوث ہیں۔ پاکستان میں بھارتی سفارتخانہ جاسوسوں اور تخریب کاروں کاگڑھ بن چکا ہے جو وطن عزیزپاکستان میں دہشت گردی کروارہے ہیں۔ہندوستان کے سفارتی عملے میں بلبیرسنگھ،راجیش کمار ،امردیب بھٹی،وجے کمار اور مدھاون ننداکا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی سے ہے جبکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کو بھی جلد ازجلد بے نقاب کیاجاناچاہئے۔محض ان افراد کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک بدرکرنا کافی نہیں بلکہ پاکستان میں دہشت گردی کو پروان چڑھانے کے الزام میں ہندوستان کاسفارتخانہ بند کیاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان بھارت کے جاسوس نیٹ ورک کے حوالے سے معاملہ عالمی سطح پر اٹھا ئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -