وزیراعظم کی طرح عمران خان کی بھی تلاشی لی جائے ‘ حافظ حمد اﷲ

وزیراعظم کی طرح عمران خان کی بھی تلاشی لی جائے ‘ حافظ حمد اﷲ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست نے ملکی استحکام کو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا ہے۔ عمران خان کی سیاست (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

آئندہ بھی ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی عمران خان کے خلاف اٹھ گئی تھی۔ اس لئے وہ بنی گالہ سے باہر نکلے۔سینیٹر حافظ حمد اللہ ملتان میں پاکستان اسلامک فورم کے صدر مولانا غلام مصطفی فردوسی ،جنرل سیکرٹری میاں جمشید اجمل، حافظ ابن عمران، رانا عرفان الاسلام اورقاری ابوبکر مدنی سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر حافظ حمد اللہ کے سیکرٹری سعدالدین اورجے یوآئی احمد پور شرقیہ کے قاری سیف الرحمن راشدی بھی موجود تھے۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پانامہ لیکس پر بلاتفریق تحقیقات کی جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی طرح عمران خان کے بنی گالہ کی بھی تلاشی لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیگی۔ دریں اثناء مولانا غلام مصطفی فردوسی کی طرف سے جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں مولانا سعید الدین خان، حاجی محمد خان، اور جے یو آئی کوئٹہ کے صدر حافظ دولت خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں مولانا سیف الرحمن خان، حاجی عبدالرشید، حاجی عزیزالرحمن، پیر یوسف شاہ، حکیم الطاف حسین، علی رحمان چغتائی و دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

حمد اﷲ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -