ملتان بنچ سے جج نہ لیے جانے کیخلاف ہڑتال‘ وکلاء کنونشن کا بھی اعلان

ملتان بنچ سے جج نہ لیے جانے کیخلاف ہڑتال‘ وکلاء کنونشن کا بھی اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے ملتان بینچ کے علاقہ سے ججز نہ لئے جانے کے خلاف آج جنوبی پنجاب میں ہڑتال کرنے کے ساتھ کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں جنر ل سیکرٹری چوہدری عمر حیات کے مطابق ہائیکورٹ بار کو کرائی گئی یقین دہانی سے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
انحراف کرکے دھوکہ دیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں شدت آگئی ہے جس پر آج ہائیکورٹ بارکی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعد جبکہ ڈسٹرکٹ بارملتان سمیت جنوبی پنجاب کی تمام ضلعی وتحصیل بارایسوسی ایشنز میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جائیگا اوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اوردن 10 بجے ہائیکورٹ بارمیں جنوبی پنجاب کا نمائندہ کنونشن منعقد کیا جائیگا جس میں آئندہ فیصلے تک ہڑتال جاری رکھنے ، عدالتوں کی تالہ بندی کرنے اورپتلے نذرآتش کرنے کے فیصلے کئے جائیں گے۔جنرل سیکرٹری نے مزید اعلان کیا کہ نئے تعینات ہونے والے ججز کو ملتان بینچ میں تقرری بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔