میپکو کا بجلی چوروں کیخلاف ریجن بھر میں گرینڈ آپریشن جاری،متعدد کو جرمانے

میپکو کا بجلی چوروں کیخلاف ریجن بھر میں گرینڈ آپریشن جاری،متعدد کو جرمانے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف ریجن بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کی ہدایت پربجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جارہی ہے اور انہیں بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ۔ بجلی چوری کرنے والے افراد کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں مقدمات کا اندراج بھی کروایاجارہاہے ۔میپکو ساہیوال سرکل نے 78صارفین کو مختلف ذرائع سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور44بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں دی گئیں۔ ان صارفین کو ایک لاکھ13ہزار624یونٹس چوری کرنے پر مجموعی طورپر 18لاکھ17ہزار529روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور اس میں سے 9لاکھ75ہزار632روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔میپکو سول لائن سب ڈویژن میں 5بجلی چوروں کو 455379روپے، رورل ساہیوال سب ڈویژن میں ایک صارف کو 33000روپے، کوٹ خادم علی سب ڈویژن میں 3بجلی چوروں کو 108507روپے، قادرآبادسب ڈویژ ن میں 7افراد کو 245232روپے، پاورہاؤس سب ڈویژن میں 6صارفین کو 63968روپے، الفرید سب ڈویژن میں 8صارفین کو 64816روپے، نورپورسب ڈویژن میں 5بجلی چوروں کو 87735روپے، بونگاحیات سب ڈویژن میں 32صارفین کو 506580روپے، قبولہ سب ڈویژن میں ایک صارف کو 73941روپے، سٹی سب ڈویژن میں ایک صارف کو 18000روپے، کسووال سب ڈویژن میں 2بجلی چوروں کو 45045روپے، غازی آباد سب ڈویژن میں 5صارفین کو 78570روپے، ملتان روڈ سب ڈویژن میں ایک صارف کو 28872روپے اور ہڑپہ سب ڈویژن ساہیوال میں ایک بجلی چور کو 7884روپے جرمانہ عائد کیاہے۔

بجلی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -