سینئر زکا احترام کرنے والے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہیں،لاشانہ
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرلاشانہ نے کہا ہے کہ سینئرزکا احترام کرنے والے ہی بلندیوں پر پہنچتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے آج جو مقام شوبز میں حاصل کیا ہے وہ صرف اور صرف سینئرزکا احترام کرتے ہوئے حاصل کیا ہے۔میں اب تک وہ بہت سارے سٹیج ڈراموں،ٹی وی ڈراموں،فلموں اور متعدد ویڈیوزمیں کام کرچکی ہیں جنہیں بے حد پسندکیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ وہ بیرون ممالک ہونے والے میوزیکل شوزمیں بھی پرفارم کرچکی ہیں جس سے انہیں کافی مقبولیت ملی اور ان کے پرستاروں میں بھی اضافہ ہواہے انہوں نے بیرون ممالک شوزمیں ہمیشہ اپنے ملک اور اپنی عزت کو ملحوظ خاطررکھا ہے اور ہمیشہ اپنی پرفارمنس کی بناء پر نام کمایاہے کبھی ایسی پرفارمنس نہیں دی جس کی وجہ سے میری اپنی اور میرے ملک کی بدنامی ہو، سٹیج پر بھی میں اپنی اداکاری اور پرفارمنس پر توجہ دیتی ہوں ۔
کبھی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے فحاشی کا سہارا نہیں لیا۔