جیپ ریلی میں شرکت کیلئے مزید کھلاڑیوں کی رجسٹریشن متوقع

جیپ ریلی میں شرکت کیلئے مزید کھلاڑیوں کی رجسٹریشن متوقع

  

ملتان (خصوصی رپورٹر ) پہلی تھل جیپ ریلی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے 72 ریسرز نے رجسٹریشن کروا لی ہے ‘ ٹورازم ڈویلپمنٹ (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

کارپوریشن آف پنجاب کے زیر اہتمام پہلی تھل جیپ ریلی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ‘ گزشتہ روز گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل کر لیا گیا ۔ ٹورازم ذرائع کے مطابق ریلی میں شرکت کیلئے مزید کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی توقع ہے اور امید ہے کہ ریسرز کی تعداد 80 ہو جائیگی ۔ رجسٹریشن کے بعد ریسرز اور نیوی گیٹرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر آج کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ڈراز بھی نکالے گئے ۔ بعدازاں ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ کی جانب سے ریلی میں شریک کھلاڑیوں اور انتظامی عملہ کے افسران کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -