لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی کاآغاز ‘ افتتاحی تقریب میں ثقافت کے رنگ نمایاں

لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی کاآغاز ‘ افتتاحی تقریب میں ثقافت کے رنگ نمایاں

  

لیہ ، چوبارہ(نمائندہ پاکستان+ نمائندہ خصوصی) تحصیل چوبارہ میں تین روزہ لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی کا آغازہوگیاہے۔ممبران اسمبلی قیصرعباس خان مگسی ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مہراعجازاحمد اچلانہ ،ڈی سی او واجدعلی شاہ،ڈی پی او محمد علی ضیاء نے پرچم کشائی کر کے میلے کی تین(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

روزہ ر نگارنگ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا اور پولیس بینڈ نے سلامی پیش کی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مختلف یونیورسٹیوں و کالجز اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر چوبارہ کے بچوں نے ٹیبلوز ،جھومراور خاکے پیش کیے۔اس موقع پر عمائدین علاقہ ،ضلعی افسران ،میڈیا نمائندگان اور شائقین کی بڑی تعد اد موجود تھی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر اونٹ و گھوڑا ڈانس شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ یونیورسٹی و کالجز کے طلباء جو علاقائی ثقافت کے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے نے مختلف علاقائی ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سٹالز لگائے ہوئے تھے مقامی MPA سردار قیصر عباس خان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چوبارہ کے صحرائے تھل میں ڈیزرٹ جیپ ریلی کی منظوری دیکر ضلع لیہ خصوصًا تحصیل چوبارہ کی قومی سطح پر پہچان کروا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیپ ریلی کا پہلے بلوچستان پھر سندھ کے علاقے تھر پارکر و چولستان کے صحرا میں منعقد ہوتی تھی لیکن چونکہ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ بھی تھل ریگستان میں ایک مقام رکھتی ہے ۔اس دفعہ پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور پر ہم پر شفقت کی اور ڈیزرٹ جیپ ریلی کی منظوری دے دی ۔مزید کہا کہ آئندہ سال اس کھیل میں پوری دنیا سے جیپ ریسر شامل ہوں گے ۔لیہ کے ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ اور ملتان کے سابق صوبائی وزیر حافظ محمد اقبال خان خاکوانی نے کہا کہ ہم سردار قیصر عباس خان مگسی کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اپنی انتھک کاوشوں سے ضلع لیہ کے صحرائے تھل تحصیل چوبارہ میں تھل ریلی کا انعقاد کروا کر لیہ کی سرزمین کو پوری دنیا میں متعارف کروایا ۔ڈیزرٹ تھل جیپ ریلی کے افتتاحی پروگرام میں مشہور جیپ ریسر و MPAسردار نادر مگسی ،بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نواب عامر میر خان مگسی MNAاور تھرپارکر سندھ سے حاجی جان محمد چانڈیو ،حاجی عبدالجبار چانڈیو اور بدین سندھ سے نور حسن کھوکھر نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ڈیزرٹ جیپ ریلی کی افتتاحی تقریب میں DCOلیہ سید واجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحرائے تھل میں ڈیزر ٹ جیپ ریلی کا انعقاد بھی ایک منفرد ثقافت کا مظہر ہو گا ڈیزرٹ ریلی کے انعقا د کا سہرا خصوصی طور پر سردار قیصر عباس خان مگسی کے سر جاتا ہے DPOلیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان میں تما م علاقے تفریح کے لحاظ سے اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں ۔بین الاقوامی دنیا میں اس جیسے تفریحی پروگراموں سے اپنی اکانومی اور معیشیت کو مضبوط کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ تفریحی پروگرام علاقوں کی پہچان کا ذریعہ بنتے ہیں جی سی یونیورسٹی کیمپس کے ڈائریکٹر رائے قیصر عباس بھٹی نے مختلف ثقافتی پرپروگرام پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ افتتاحی تقریب کے بعد ملک حاجی اسلم بپی کی قیادت میں اونٹوں اور گھوڑوں کا رقص ہوا اور ڈیزرٹ تھل ریلی میں بڑے وسیع علاقے میں مختلف ثقافتی سٹال بھی لگائے گئے ۔ افتتاحی تقریب میں ضلع لیہ کے تمام اداروں کے سربراہان چوہدری منشاء EDOایجوکیشن ، ماہر تعلیم یاسین جھنڈیر ،رفیق خان بلوچ DDO، چوہدری ظفر اللہ سندھو EDOزراعت ، DLOڈاکٹر طارق محمود ، رئیس تھل ملک غلام عباس بپی ،چیف آف مگسی سردار ناصر خان مگسی ،MNAصاحبزادہ فیض الحسن سواگ ،سابق ایم پی اے عبدالشکور سواگ ،انجمن تاجران لیہ کے صدر حاجی سیٹھ محمد اسلم ،معروف ٹھیکیدار اور امیدوار وائس چےئرمین میونسپل کمیٹی چوبارہ ملک ارشادحسین بدھ ، TMAمحمد سلیم بھٹی ،TORملک اظہر محمود حیات ٹوانہ ، سید مروت شاہ ،مسٹر تنویر یزداں ACکروڑ ،محمد صفات اللہ خان ACچوبارہ ،EDOہیلتھ ڈاکٹر محمد امیر سامٹیہ ، پروفیسر چوہدری محمد صدیق پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج چوبارہ ،مشہور جیپ ریسر رونی پٹیل ، نواب آف جھنگ سردار غلام عباس خان سیال ،محمد عمر علی اولکھ سابق چےئر مین بلدیہ کروڑ ،ڈاکٹر تسلیم خان انچارج ریسکیو لیہ ، چوہدری قیصر رضا وڑائچ صدر کاٹن ایسوسی ایشن لیہ اور دیگر شرکاء و میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی نے شرکت کی۔

جیپ ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -