ضلع کچہری کو بم سے اڑانے کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو 8 سال قید 8 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

ضلع کچہری کو بم سے اڑانے کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو 8 سال قید 8 ہزار روپے ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی)جج انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سیکنڈ ملتان عبدالحفیظ نے ضلع کچہری کو بم سے اڑانے کی جھوٹی (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

اطلاع دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مجموعی طورپر 8 سال قید اور8ہزارروپے جرمانہ کی سزاکا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق 10 مئی 2014ء کو پولیس ہیلپ لائن 15 پر نامعلوم شخص نے کال کر ضلع کچہری کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی جس پر ضلع کچہری کو خالی کرالیا گیا تاہم اطلاع غلط ثابت ہوئی اور ججز وسرکاری افسران میں خوف وہراس پھیل گیا۔بعدازاں تفتیش میں ملزم محمداسحاق کو گرفتارکیا گیا ہے جس کے خلاف جرم ثابت ہوچکاہے۔فاضل عدالت نے ملزم کو ٹیلی گراف ایکٹ اورانسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت سزادینے کا حکم دیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -