چین کی نیوکلیئر پاور کارپوریشن کی لوڈ شیڈنگ خاتمہ کیلئے تعاون پر آمادگی

چین کی نیوکلیئر پاور کارپوریشن کی لوڈ شیڈنگ خاتمہ کیلئے تعاون پر آمادگی

  

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملک میں2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے چین کی معروف نیو کلیئر پاور کارپوریشن نے بھر پور تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی ‘وزارت پانی وبجلی نے ملک میں بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے چین کی معروف کمپنی کی تعاون کی پیش کش کا خیر مقدم کیاہے ‘وزارت (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق چین کی نیوکلیئر پاور کارپوریشن نے پاکستان میں توانائی کے وسائل کو فروغ دینے کے عزم کااظہار کیا ہے‘ نیو کلیئر پاور کارپوریشن چین کی قابل ذکر کمپنیوں میں شامل ہے جس نے پاکستان سمیت علاقائی ممالک میں توانائی کے شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کی ہے ‘ کمپنی کی جانب سے پاکستان ‘ملائیشیا ‘بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات میں 6120میگاواٹ کے منصوبے چلائے جارہے ہیں‘ چینی کمپنی کی طرف سے تعاون پر آمادگی کوملک میں 2018تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی جانب اہم اقدام قرار دیا جارہا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -