حوثی باغی درندوں کی مکہ مکرمہ پر حملے کی سازش ‘ جمعیت اہلحدیث کا احتجاج

حوثی باغی درندوں کی مکہ مکرمہ پر حملے کی سازش ‘ جمعیت اہلحدیث کا احتجاج

  

ملتان (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی امیر شیخ محمد شریف نے کہاہے کہ سعودیہ عرب مسلمانوں کا روحانی و ایمانی مرکزہے جس کے

(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ساتھ جذباتی وابستگی کے ساتھ ساتھ قلبی رشتہ ہے ایسی پاکیزہ جگہ کے خلاف کسی کو سازش نہیں کرنے دیں گے حرمین شریفین کا تحفظ ہمیں دل و جان سے زیادہ عزیز ہے۔مکہ مکرمہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان کا محور مرکز ہے۔ اسلام دشمن قوتوں کے حمایت یافتہ حوثی باغی درندوں کا مکہ مکرمہ پر حملہ ، مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا جسکی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور دفاع کے لیئے پاک فوج کا خصوصی دستہ فوری طور پر روانہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ مکہ مکرمہ پر حملے کی سازش کرنے والے مسلمان کہلوانے کے حقدار نہیں ہیں۔علامہ عبد الحمید عابد، قاری عطااللہ عزیز، حافظ ریاض احمد عاقب، قاری ہدایت اللہ رحمانی، عبدالحئی اثری،صدیق حامد،رفیق مدنی، ڈاکٹر نصر اللہ، محمد عبداللہ اور دیگر نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔

محمد شریف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -