4 ماہ کی تنخواہیں ہڑپ ‘ گرانٹس بھی ہضم‘ عملہ صفائی کی ہڑتال

4 ماہ کی تنخواہیں ہڑپ ‘ گرانٹس بھی ہضم‘ عملہ صفائی کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ٹ ادو (تحصیل رپور ٹر)4ماہ کی تنخواہیں ہڑپ ،سی او یونٹ چوک سرور شہیدسمیت دائرہ دین پناہ کے ملا زمین نے ہڑتال کر دی ،تفصیلا ت کے مطا بق ایڈ منسر یٹر شپ دور میں عوا م بنیا دی مسا ئل حل کر نے کی بجا ئے کروڑوں روپے کے تر قیا تی و تعمیر اتی فنڈ ز ہڑپ کر لیے گئے ،ظلم کی انتہا کئی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
سا لوں سے ٹی ایم اے کے غر یب ملاز مین اور عملہ صفا ئی کی ما ہا نہ کرڑوں روپے کی گرانٹس بھی ہضم ،کی جا رہی ہیں ،ٹی ایم اے کو ٹ ادو میں عر صہ دراز سے تا ریخ کی بد ترین لو ٹ ما ر ،کرپشن اور بد عنوانیاں کر کے ملا زمین کو4/4ما ہ سے تنخو اہوں سے محر وم رکھا جا رہا ہے ،گز شتہ دنو ں لیبر یو نین رہنما ؤں کے احتجا ج کر نے پر ٹی ایم اے حکا م کوٹ ادو کے عملہ صفائی کو3تنخواہوں کی بجائے ایک ایک تنخواہ دیکر ٹرخادیا تھا جبکہ سی او یونٹ سنانواں،دائرہ دین پناہ اور چوک سرور شہید کے ملازمین کو 4ماہ سے تنخواہیں نہ دیں جس پر دائرہ دین پناہ سمیت چوک سرور شہید کے عملہ صافئی نے ہڑتال کر دی، ٹی ایم اے دفاتر کو تا لے لگا دے ہیں ،اورشہر بھر میں ڈسپو ز ل بند کر دیئے ،اور شہر بھر میں صفا ئی ستھر ائی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے ،ٹی ایم اے ملا زمین او ر عملہ صفا ئی کی مکمل ہڑ تا ل کے با عث شہر بھر کی گلیوں اور سٹر کوں پر جگہ جگہ گند گی ڈھیر لگ ہیں ،جبکہ گلیو ں میں نا لیوں کا گند ا پا نی جمع ہو گیا ہے ، جس سے مکینوں ،خواتین اور بچو ں کو آمد درفت میں شدید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ،شہر بھر میں گند گی اور نا لیوں کے پا نی کی نکا سی نہ ہو نے پر شہر یوں نے شدید احتجا ج کر تے ہو ئے ملا زمین اور عملہ صفا ئی کی فو ری تنخواہیں ادا ئیگی مطا لبہ کیا ،عوامی وسما جی حلقوں نے ٹی ایم اے میں بد تر ین لو ٹ ما ر پرشدید احتجا ج کر تے ہو ئے کرڑوں روپے لو ٹنے والے لٹیروں کو سر عا م عبر تنا ک سزا دیتے کا مطا لبہ کیا۔