شوبز کی دنیا میں کسی سے مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتی،لائبہ خان

شوبز کی دنیا میں کسی سے مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتی،لائبہ خان
 شوبز کی دنیا میں کسی سے مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتی،لائبہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمرلائبہ خان نے کہاہے کہ میں شوبز کی دنیا میں کسی سے مقابلے بازی پر یقین نہیں رکھتی ،ایک اچھی اداکارہ بننا میرا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہرت اور دولت آنے جانی والی چیزہے اور میں شوبز کے میدان میں صرف اپنے فن کے ذریعے سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے محنت کو اپنا پہلا اور آخری اصول بنا رکھا ہے ۔ لائبہ خان نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ہمیشہ اچھے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ملے ہیں جنہوں نے میری صلاحتوں کے مطابق مجھ سے کام لیا ۔ یہ بات حقیقت ہے کہ شوبز میں جیلسی ہوتی ہے مگر میں ان باتوں سے بے نیاز ہوکر صرف اپنے کیریئر پر توجہ دے رہی ہوں اور مجھے اپنے خدا پر یقین ہے کہ ایک دن میرا نام بھی سپرسٹار اداکاروں میں ہو گا۔

مزید :

کلچر -