ڈیرہ غازیخان ‘ کالا پتھر کی فروخت پر پابندی کے احکامات جاری
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ) کمشنر محمد یثرب نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں خود کشیوں کے بڑھتے ہوئے رحجان کے پیش نظر کالا پتھر کی فروخت پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو متعلقہ ڈی سی او ز کو سفارشات بھیجنے کی ہدایت کی ہے . کمشنر نے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
یہ احکامات ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج افراد کے مرض کے بارے میں استفسار کرنے پر جاری کیے . اس موقع پر ڈی سی او ندیم الرحمن نے بتایاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں کالا پتھر کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے اور پابندی میں مزید توسیع دی جائے گی . اس موقع پر ڈاکٹرز کی طر ف سے بتایاگیاکہ آئی سی یو میں کالا پتھر کے ذریعے خودکشی کرنے والے تین افراد زیر علاج ہیں جن میں سے دو کا تعلق ضلع راجن پو رسے ہے . کالا پتھر کھانے سے 80سے 90فیصد اموات کا خدشہ ہوتا ہے او ریہ کالا پتھر عام پنسار کی دکان سے دس روپے میں بھی فراہم ہو جاتا ہے۔
کالا پتھر