محروم پسماندہ قوموں کا قدم قدم پر استحصال کیا جا رہا ہے‘ ظہور دھریجہ

محروم پسماندہ قوموں کا قدم قدم پر استحصال کیا جا رہا ہے‘ ظہور دھریجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان میں بہت جلد چاروں صوبوں کے سیاستدانوں کی ’’ آل پاکستان سرائیکستان کانفرنس‘‘ منعقد کریں گے ۔ قوم پرستوں کے علاوہ پارلیمانی جماعتوں کے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے خیبرپختونخواہ ملی پارٹی کے رہنما اسد خان ترین سے ملاقات کے دوران کیا۔ ظہور دھریجہ نے کہا کہ پونم طرز کے نئے اتحاد کی ضرورت ہے ۔ ملک میں واحدانی طرز حکومت قائم ہو چکا ہے، محروم و پسماندہ اور قوموں کا قدم قدم پر استحصال کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر اسد خان ترین نے کہا کہ سرائیکی خطے کے مرکز ملتان کی تاریخی حیثیت سے انکار نہیں کیا جا سکتااس موقع پر ظہور دھریجہ نے حادثات پر سخت صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم دھریجہ پھاٹک کا صدمہ بھولے نہ تھے کہ زکریا ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کے حادثے میں وسیب کے بہت سے لوگ شہید و زخمی ہو گئے ۔ حکومت کی طرف سے بے حسی کا عمل بدستور موجود ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ دھریجہ پھاٹک اور زکریا و فرید ایکسپریس حادثے کے لواحقین کو 20 ، 20 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ دیئے جائیں ۔