اے سی احمد پور شرقیہ کا اوچ شریف میں کریک ڈاؤن‘ تجاوزات کا خاتمہ بغیر نقشہ ہوٹل بند‘ سرکاری رقبہ واگزار

اے سی احمد پور شرقیہ کا اوچ شریف میں کریک ڈاؤن‘ تجاوزات کا خاتمہ بغیر نقشہ ...

  

اوچ شریف(نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ عبدالرؤف مہر کے زیر قیادت ٹی ایم اے کی ٹیم نے اوچ شریف (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

میں کارروائی کرتے ہوئے کئی سکولوں ، پٹرول پمپس اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے حسینی چوک پر واقع الحسین پٹرول پمپ اور بسم اللہ پٹرول پمپ کو این او سی کے بغیر کاروبار کرنے پر سیل کر دیا جبکہ سرکاری حدود میں دیوار بنانے پر کنٹری سکول کی مذکورہ دیوار کو منہدم کرا دیا، دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں زیرتعمیر کئی بلڈنگز کے ٹی ایم اے سے پاس شدہ نقشے اور اجازت نامے چیک کئے، اس دوران انہوں نے احمد پور شرقیہ روڈ پر واقع سرسید ہائیر سیکنڈری سکول کی انتظامیہ کو فوری طور سکول کی کمرشل فیس جمع کرانے کی وارننگ دی ، دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر نے سرکلر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات پر تین دوکانوں کو سربمہر کر دیا، علاوہ ازیں انہوں نے سبزی منڈی کا دورہ کر کے کئی مرلے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا، ان کارروائیوں میں چیف آفیسر دفتر سی او یونٹ اوچ شریف ریاض حسین شاہد، اسسٹنٹ مخدوم سید حسین جہانیاں انجم بخاری، سب انجینئر محمد عمران گشکوری، ٹی ایم اے احمد پور شرقیہ کے سینئر آفیسر قاضی نعیم اللہ سمیت ٹی ایم اے کے عملے اور پولیس کی بھاری نفری اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ موجود تھی، علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر عبدالرؤف مہر نے گورنمنٹ بوائز گیلانی ڈگری کالج کا بھی اچانک وزٹ کیا، کالج کے دورے میں انہوں نے کالج کی سکیورٹی کے انتظامات چیک کیے اور کلاسز میں جا کر بچوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -