ذاتی فلم ’’پرچی ‘‘ کا آغاز جلدہی شروع کردیا جائیگا حریم فاروق

ذاتی فلم ’’پرچی ‘‘ کا آغاز جلدہی شروع کردیا جائیگا حریم فاروق
 ذاتی فلم ’’پرچی ‘‘ کا آغاز جلدہی شروع کردیا جائیگا حریم فاروق

  

کراچی (این این آئی ) اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ ملکی فلموں کو آگے بڑھانے میں فنکار اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ، نئی فلموں کی تشہیری مہم کا سلسلہ عمدہ ہے ۔فلم جانان کی کامیابی نے مجھے بطور پروڈیوسر ایک نیا حوصلہ دیا ہے جس کا تصور فلم سے قبل نہیں کیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا اب 25 نومبر کو میری امریکہ میں بنائی گئی اردو فلم ’’دوبارہ پھر سے ‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس کی تشہیری مہم کا آغاز گزشتہ روز سے کردیا گیا ہے ۔

اس فلم کی کاسٹ میں مجھ سمیت عدیل حسین ، علی کاظمی ، صنم سعید، طوبی ٰ صدیقی، ہدایتکارہ مہرین جبار ہونگی اس فلم کی عکسبندی امریکہ میں کی گئی ہے جس میں شائقین کو تفریح کے ساتھ ساتھ ایک اصلاحی پیغام بھی ملے گا۔ ان کا کہنا تھا ذاتی فلم ’’پرچی ‘‘ کا آغاز جلدہی شروع کردیا جائیگا۔

جس کی کاغذی تیاریاں جاری ہیں۔

مزید :

کلچر -