مولانا یوسف رحمانی انتقال کرگئے ‘ نماز جنازہ اجمل قادری نے پڑھائی ‘ علماء و مشائخ اور سیاسی شخصیات کی بھاری تعداد میں شرکت

مولانا یوسف رحمانی انتقال کرگئے ‘ نماز جنازہ اجمل قادری نے پڑھائی ‘ علماء و ...

  

خانیوال (بیورو نیوز ) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سرپرست اعلیٰ عظیم محقق و مناظر مولانا یوسف رحمانی کی نماز جنازہ میں ہزاروں(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

علماء مشائخ ،سیاسی سماجی راہنماؤں نے شرکت کی ۔عالمی انجمن خدام الدین کے امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری ،جامع خالد بن ولید وہاڑی کے مہتمم مولانا ظفر احمد قاسم ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سرپرست شیخ الحدیث مولانا عبدالکریم نعمانی ، مرکزی نائب امیر مولانا بشیر احمد شاد ،صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازھر ،خانقاہ مالکیہ کے سجادہ نشین مولانا خواجہ محمد عبدالماجد صدیقی ،سابق چیئر مین بلدیہ تلمبہ مولانا عبداللطیف قریشی ودیگر علماء کرام نے مولانا یوسف رحمانی کے نماز جنازہ کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا یوسف رحمانی اہل حق کے ترجمان اور تمام دینی جماعتوں کے سرپرست ‘ استاذالاساتذہ اور علماء کے سرتاج صاحب عزیمت و استقامت اور علم و عمل کے پہاڑ تھے ۔ عمر بھر دین اسلام کی نشر واشاعت اور تبلیغ کیلئے خود کو وقف رکھا۔ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی ۔ تحریک ختم نبوت ﷺ اور تحریک نظام مصطفی میں قائدانہ کردار ادا کیا ۔مولانا یوسف رحمانی کی وفات سے طبقہ علماء یتیم ہوگیا ۔ علمی ،عملی ،سیاسی ،سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے۔ مولانا یوسف رحمانی کی نماز جنازہ میونسپل اسٹیڈیم میاں چنوں میں عالمی انجمن خدام الدین کے امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں جامع عبداللہ بن عباس کے مہتمم مولانا عمر سعید ،مولانا عبدالرحمن ضیاء ،مولانا مظہر حسین کا ظمی ،مفتی محمد زاہد ،مفتی عبدالعزیز ،جمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی امیرقاری صفدر جاوید ،مولانا طارق اسماعیل، مولانا عبدالرحمن سمیت ہزاروں علماء ،طلباء ،سیاسی ،سماجی راہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میاں چنوں کی تاریخ کا بہت بڑا اجتماع تھا ۔نمازہ جنازہ کے بعد مولانا یوسف رحمانی کو آبائی گاؤں136 پندرہ ایل کے مرکزی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -