رحیم یارخان ‘ پولیس افسران کے بغیرلائسنس اسلحہ رکھنے کا انکشاف

رحیم یارخان ‘ پولیس افسران کے بغیرلائسنس اسلحہ رکھنے کا انکشاف

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھرکے پولیس افسران واہلکاران کے پاس بغیرلائسنس اسلحہ رکھنے کاانکشاف تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان نے رحیم یارخان سمیت ملک بھرمیں سرکاری ملازمین سمیت عام شہریوں کوبھی قوانین پرعملدرآمدکرتے ہوئے کمپیوٹرائزڈاسلحہ لائسنس رکھنے (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کاحکم دیاتھاجس کے باوجودضلع رحیم یارخان کے ایس ایچ اوز،سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز، ہیڈکانسٹیبلان واہلکاران بالخصوص پولیس رضاکاروں نے بھی بغیراسلحہ لائسنس پسٹل، رائفل ،کلاشنکوف ودیگراسلحہ رکھاہواہے اکثراوقات گشت کے دوران یاناکہ بندی کے دوران پولیس افسران واہلکاران سرکاری اسلحہ کی بجائے پرائیویٹ اسلحہ لے کرڈیوٹی پرکھڑے ہوتے ہیں جوکہ قانون کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے ذرائع کے مطابق پولیس افسران واہلکاران سرکاری اسلحہ پرانااورناکارہ ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کرتے اورافسران واہلکاران کاسرکاری اسلحہ پرعدم تحفظ ہے ضلعی پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرکے قانون کی دھجیاں اڑاناشروع کررکھی ہیں شہری وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران واہلکاران سرکاری اسلحہ ہی استعمال کرتے ہیں جودرست حالت میں موجودہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -