یوتھ ونگ عہدیداران سمیت تحریک انصاف کے 104کارکن سنٹرل جیل بہاولپور سے رہا

یوتھ ونگ عہدیداران سمیت تحریک انصاف کے 104کارکن سنٹرل جیل بہاولپور سے رہا

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے پی ٹی آئی یوسی 45یوتھ ونگ کے صدر رانا شہباز لیاقت ، رانا شعیب لیاقت سمیت یوتھ ونگ کے دیگر عہدیداران کے علاوہ 104کارکنان سنٹرل جیل بہاولپور سے رہا کر دیئے گئے رہائی کے موقع پر کارکنوں نے ان کا شاندار (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

استقبال کیا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر رانا شہباز لیاقت نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریاستی غنڈہ گردی کی اور ہزاروں کارکنوں کو جیل میں زبردستی بند کر دیا گیا اور تشدد کیا گیا لیکن قائد عمران خان کے کارکنان شریف برادران کے احتساب کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے پانامہ لیکس نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے کس طرح لوٹ مار کرکے ملک وقوم کی دولت باہر کے ملکوں میں رکھوائی اور غریب عوام آج ان کی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے بھوک و افلاس میں مبتلا ہیں وہ دن دور نہیں جب کرپشن میں ملوث لٹیرے سزا بھگتیں گے اس موقع پر رانا واجد ، ۱رانا محمد اعظم ، ماسٹر جاوید ، رانا خرم شہزاد ، حاجی رانا فاروق ، رانا جاوید عرف ڈی سی ، رانا ساجد ، رانا سمیع ، چوہدری جمیل، رانا کاشف بھی ہمراہ تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -