ایم ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کا آپریشن،پٹرول پمپ سیل

ایم ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کا آپریشن،پٹرول پمپ سیل

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز ایم ڈی اے انفورسمنٹ سیل نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔ آپریشن کی نگرانی سپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ ایم ڈی اے نے کی۔ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ رانا (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

توقیر الہی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ اکرام عزیز بلوچ اور محمد کاشف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹیم میں شامل تھے۔ انفورسمنٹ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے رحمان گارڈن موضع مسعود پور شیر شاہ روڈ نزد القریش ہاؤسنگ سکیم کو گرا دیا گیا۔ وہاڑی روڈ نزد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پر تاج کمرشل سنٹر کا فرنٹ سیٹ بیک نہ ہونے کی وجہ سے 30 فٹ گرا دیا گیا ناصر پیٹرولیم سروس پیٹرول پمپ نزد جناح پارک شاہ رکن عالم کالونی 100 فٹی روڈ پیٹرول پمپ ایگریمنٹ کی مدت ختم ہونے کے باعث سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں انفورسمنٹ سیل نے میٹرو روٹ پر کاروائی کرتے ہوئے شاہ رکن عالم کالونی T چوک ، چوک کمہارانوالہ اور ایل ایم کیو روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا اور تجاوز کنندگان کا سامان قبضہ میں لے لیا۔

انفوسمنٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -