عوامی نمائندوں کو حقوق ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی،صدر کونسلرز اتحاد

عوامی نمائندوں کو حقوق ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی،صدر کونسلرز اتحاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبرنگار )منتخب عوامی نمائندوں کے حقوق کے خلاف آواز بلند کرنے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا گیا لیکن ہم اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کے صدر حاجی محمد یوسف انصاری نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کے سلسلے میں اپنی نظر بندی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
کے بعد گذشتہ روز بہاولپور جیل سے رہا ہونے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور حقوق کی جنگ لڑنے والوں کے ساتھ انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ قید و بند سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور وہ اپنی مشن کو اسی طرح جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ حاجی یوسف انصاری کو پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد لاک ڈاؤن کے سلسلے میں ملتان پولیس کی جانب سے کیے جانے والے کریک ڈاؤن میں16 ایم پی او کے تحت 30 ا کتوبر کی شام گرفتار کر کے تھانہ دہلی گیٹ پہنچایا بعد ازاں انہیں سنٹرل جیل ملتان میں قیدیوں کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے سنٹرل جیل بہاولپور منتقل کر دیا گیا۔گذشتہ رات ان کی رہائی عمل میں لائی گئی اور کونسلرز اتحاد کے ممبران نے چوک دہلی گیٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا اور ریلی کی شکل میں ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔ اس موقع پر کنونیر ڈاکٹر اکرم شاد، ضلعی سیکرٹری جنرل محمد طفیل کھوکھر، تحصیل صدر چوہدری لطیف گجر، جنرل سیکرٹری ملک عابد حسین کے علاوہ وائس چیئر مین خلیل احمد شیخانہ،حافظ نذر روانی، امین بابر، اشفاق ندیم ایڈوکیٹ، رشید ڈوگر، بلال آہیر، قمر الزماں، اللہ دین طوطی، محمد شاہد، محمد عامر، محمد جاوید، محمد طلحہٰ،محمد گلرزیر، محمد عمر، محمد زبیر، حافظ محمد جعفر، محمد رحمان، ھاجی غلام رسول، حاجی غلام محمد، محمد یعقوب قادری،حاجی عبد الغنی، حاجی محمد اکبر رضا، نوید احمد، محمد اسلم، محمد بنیا مین، غلام نبی منشی اور محمد عبد اللہ بھی موجود تھے-