رحیم یار خان ‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی‘ قیمتی اشیاء ‘ مویشی سے محروم

رحیم یار خان ‘ چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی‘ قیمتی اشیاء ‘ مویشی سے ...

  

رحیم یارخان(بیورونیوز)چوری کی آٹھ وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ،موٹرسائیکلیں، سامان گھریلو و کریانہ اور نقدی چرا کرفرار ہوگئے تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات موضع دنیا پور گانگا کے رہائشی نیازاحمد کے ساتھ پیش آئی جہاں چار ملزمان بلاول دین، جمیل(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

، غلام مصطفی نے نامعلوم ساتھی کی مدد سے اس کے بھانے سے دو لاکھ روپے کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے۔ چوری کی دوسری واردات چک54پی کے رہائشی محمد نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں تین ملزمان محمداکرم وغیرہ نے اس کے بھانہ سے ایک لاکھ روپے کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے۔ چوری کی تیسری واردات چک57این پی کے رہائشی غلام نبی خان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم اس کی ایک لاکھ پانچ ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل نمبری RNK-397مسجد کے باہر سے چرا کرفرارہوگیا۔چوری کی چوتھی واردات خان بیلہ کے رہائشی محمدارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم اس کی پچاس ہزار روپے مالیت کی موٹرسائیکل دکان کے باہر سے چرا کرفرار ہوگیا۔ چوری کی پانچویں واردات سٹیلائیٹ ٹاؤن کے رہائشی احمد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم اس کی نوے ہزارروپے مالیت کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چرا کر فرار ہوگیا۔ چوری کی چھٹی واردات ماڈل ٹاؤن کے رہائشی محمدارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزم اس کی ساٹھ ہزارروپے مالیت کی موٹرسائیکل دکان کے باہر سے چرا کرفرارہوگیا۔ چوری کی ساتویں واردات موضع حیات لاڑ کے رہائشی عبدالسلام کے ساتھ پیش آئی جہاں تین ملزمان اصغرعلی وغیرہ نے اس کی دکان سے ساٹھ ہزارروپے مالیت کاسامان کریانہ چرا لیا اور فرار ہوگئے جبکہ چوری کی آٹھویں واردات ظاہرپیر کے رہائشی عبداللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نو ملزمان اظہر اقبال وغیرہ نے رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کاگھریلو سامان، موٹرسائیکل اور پچپن ہزارروپے مالیت کی نقدی چرالی اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مختلف وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -