1ماہ قبل سرکاری پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنیوالے ملز م گر فتارسرکاری رائفل برآمد
خانیوال (نمائندہ پاکستان)شانتی نگر پل پر ایک ماہ قبل تھانہ صدرپولیس کا اہلکار محمدجاوید ناکے پر موجود تھا اہلکار نے موٹرسائیکل پر(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )
سوار 2افراد کو روکا تو انہوں نے جاوید پر فائرکھول دیا تھا جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا تھاملزمان جاتے وقت سرکاری اہلکار سے اس کی رائفل بھی چھین کر فرا ر ہوگئے تھے گزشتہ روز تھانہ صدرپولیس نے ملزم ذوالفقار کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے سرکاری اہلکار سے چھینی گئی سرکاری رائفل بھی برآمد کر لی ہے ۔