آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد ملازمین کو دی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت

آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد ملازمین کو دی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ جہاں(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی اردل روم میں جن پولیس افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی گئی ان کی تفصیل ذیل ہے۔ انسپکٹر عباس حیدرخانیوال اپنی تعیناتی کے دوران تھانہ سٹی خانیوال میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں روکنے میں ناکامی پر اسکی ایک سال سروس ضبطی کی اپیلوں پر ایس ایس پی آر آئی بی محمد سلیم کو دوبارہ انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ انسپکٹر محمد اشرف اور سب انسپکٹر محمد شمعون کو کارسرکار میں نااہلی ، غفلت ، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ان کی تنزلی تنخواہ کی اپیل پر دوبارہ انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ انسپکٹر مسعو د الحق خانیوال تھانہ عبد الحکیم تعیناتی کے دوران تھانے کا ریکارڈ باقاعدہ طریقے سے تکمیل نہ کرنے ، اشتہاری مجرمان کی عدم گرفتاری اور تھانے کے رجسٹر بھی نامکمل پائے گئے۔ جس بناء پر انکی ایک سال انکریمنٹ سٹاپ کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ سب انسپکٹر فرحت عباس لودھراں اشتہاری مجرمان کی عدم گرفتاری پر اسکی سالانہ انکریمنٹ ضبطی کی اپیل کو مسترد جبکہ سب انسپکٹر محمدا سلم خانیوال اشتہاری مجرمان کی عدم گرفتاری پر اس کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو بھی مسترد کر دیا۔ سب انسپکٹر مبشر علی وہاڑی کو قتل کے نامزد ملزم گرفتار نہ کرنے پر دو سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نصراللہ ملتان نے مشکوک کار چھوڑنے کے عوض رقم بطور رشوت وصول کی ۔ انکوائری میں الزام ثابت نہ ہونے پر اس کے شوکاز کو فائل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر خدا یار کو مثل مقدمہ گم کرنے کی پاداش پراس کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ برخواست شدہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد حسین کو کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہونے پر ایس ایس پی آر آئی بی کو انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال وہاڑی نے لاوڈ ا سپیکر غلط استعمال کرنے اور بعد ازاں رشوت وصول کرنے پر اس کی تنزلی عہدہ کانسٹیبل کی اپیل پر اس کی سزا عارضی طور پر ختم کرکے دوبارہ انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد خالد لودھراں ایڈیشنل محرر تھانہ صدر لودھراں نے تعیناتی کے دوران گمشدگی شناختی کارڈ کی رپٹ لکھنے کے لئے 500/-روپے بطور رشوت وصول کرنے اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر اس کی تنزلی تنخواہ ایک درجے کی اپیل کومسترد کردیا۔ برخواست شدہ کانسٹیبلان سعید احمد خانیوال ، محمد شہزاد ملتان اور ذیشان زیب ملتان کو اختیارات کاناجائز استعما ل کرنے پر ان کی اپیلوں کو مسترد کر دیا۔ جبکہ برخواست شدہ کنسٹیبلان محبوب فرید ملتان ،اقبال ارشد ملتان اور ظفر اقبال ملتان کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے ان کے عہدوں پر بحال کرکے 2/2سال سروس ضبطی کی سزا دی جبکہ برخواست شدہ کانسٹیبل ذیشان خان ملتان اورمحمد طارق وہاڑی کو الزام ثابت نہ ہونے پرعارضی طور پر بحال کرکے ریگولر انکوائری کا حکم دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -